‏وہ جو اک شخص مری مُٹھی میں آ جاتا تھا
کھو دیا میں نے اسے دل کو کشادہ کر کے

میں بھی کیا نقش ہوں اَزبر نہیں ہونے پاتا
اور وہ بھول بھی جاتا ہے اعادہ کر کے

کچھ تکلف بھی ضروری ہے رچاؤ کے لئے
زندگی اور بھی مشکل ہوئی سادہ کر کے

Comments